کبیروالا( راؤ ناصر علی شادابی سے ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی طرف سے عیدالاضحیٰ کیلئے جامع سیکیورٹی پلان جاری کردیا گیا تفصیل کے مطابق ضلع بھر کے 512 عید اجتماعات پر 803 پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے بڑے عید اجتماعات پر پولیس اہلکار باڈی کیمز کے ساتھ سیکیورٹی فرائض انجام دیں گےعید اجتماعات کی نگرانی سی سی ٹی وی اور جدید ڈرون کیمروں کے ذریعے کی جائے گی ضلع بھر میں سیکیورٹی مانیٹرنگ کیلئے 185 سی سی ٹی وی کیمرے فعال ہونگے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مشکوک سرگرمیوں پر فوری ردعمل یقینی بنایا جائیگا عیدالاضحیٰ کے دوران سیف سٹی کنٹرول روم سے 24 گھنٹے مسلسل مانیٹرنگ جاری رہے گی عیداجتماعات پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے داخلی راستوں کی سخت چیکنگ ہوگی بازاروں، پارکس اور تفریحی مقامات پر اضافی نفری تعینات 296 افسران و اہلکار ڈیوٹی پر مامورخواتین کے تحفظ کیلئے 66 لیڈیز پولیس اہلکار خصوصی ڈیوٹی سرانجام دیں گی مویشی منڈیوں اور ناکہ جات پر207 پولیس افسران و اہلکار تعینات ہوں گےٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے 140 ٹریفک پولیس اہلکار فیلڈ میں موجود ہوں گےقبرستانوں کے باہر 97جبکہ حساس اور دشمنی والے مقامات پر 138 اہلکار الرٹ رہیں گے 28 موٹرسائیکل اسکواڈز اور ایلیٹ فورس کے 07 دستے مسلسل پٹرولنگ کریں گے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے QRF کی 40 ٹیمیں ہمہ وقت تیار رہیں گے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت ناکہ بندی اور مؤثر چیکنگ کا نظام یقینی بنایا گیا ہے ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ اور ہلڑ بازی پر زیرو ٹالرنس پالیسی لاگوہوگی

