Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پوپ لیو XIV کی ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کو سخت وارننگ، AI artificial inteligence پر پہلا ’’انسائیکلوکل‘‘ جاری

      اے ٹی ایم فراڈ : اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو بڑا حکم جاری کردیا

      ”کاکروچ کبھی مرتے نہیں“ بھارت میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کا ایکس اکاؤنٹ بلاک، بانی کا نیا اکاؤنٹ "کاکروچ از بیک” متحرک

      ایران جنگ میں امریکا کو بے تحاشہ نقصان، لڑاکا طیاروں سمیت 42 طیارے اور MQ-9 ریپر ڈرون کھو دیے، کانگریشنل ریسرچ سروس رپورٹ

      نیسلے کے لیے نئی مشکل: شیر خوار بچوں کے فارمولا دودھ میں زہریلے مادے کا انکشاف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کاکروچ جنتاپارٹی کے تمام سوشل میڈیا اکائونٹس بند،دپکے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نئی دہلی: بھارت میں مودی حکومت کے خلاف نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی آن لائن تحریک نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے جبکہ حکومت پر تنقید دبانے کے لیے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کے الزامات سامنے آگئے ہیں۔
    اطلاعات کے مطابق کاکروچ جنتا پارٹی نامی نوجوانوں کی طنزیہ سیاسی تحریک کے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس معطل یا بلاک کردیئے گئے ہیں۔
    رپورٹس کے مطابق یہ تحریک حالیہ دنوں میں تیزی سے مقبول ہوئی اور چند ہی دنوں میں لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں افراد نے اس کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو فالو کیا جبکہ ہزاروں نوجوان اس مہم کا حصہ بن چکے تھے۔
    مبصرین کے مطابق یہ تحریک بھارتی نوجوانوں میں بے روزگاری، تعلیمی بدانتظامی اور پیپر لیک جیسے مسائل پر پائے جانے والے شدید غصے کی عکاسی کرتی ہے۔
    بھارتی جریدے دکن کرانیکل کے مطابق تنظیم کے بانی ابھیجیت دپکے نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیکنگ اور حکومتی بندشوں کے باعث تنظیم اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی کھو چکی ہے۔
    انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ان کا ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ہیک کرلیا گیا ہے۔
    رپورٹس کے مطابق تنظیم نے بھارتی تعلیمی نظام میں مبینہ ناکامیوں اور مسلسل سامنے آنے والے پیپر لیک اسکینڈلز کے خلاف مہم چلائی تھی جس میں بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ بھی شامل تھا۔
    ابھیجیت دپکے کا کہنا ہے کہ اس مہم کے بعد انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی موصول ہو رہی ہیں۔
    ماہرین کے مطابق اگرچہ فی الحال یہ ایک طنزیہ اور سوشل میڈیا پر مبنی سیاسی تحریک دکھائی دیتی ہے تاہم اس کے پس منظر میں نوجوانوں کی حقیقی بے چینی اور غصہ موجود ہے۔
    سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس تحریک کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت کے بعد یہ سوال بھی اٹھ رہا ہے کہ آیا یہ مستقبل میں نیپال اور بنگلہ دیش کی طرز پر جین زی کی کسی بڑی عوامی یا انقلابی تحریک کی شکل اختیار کرسکتی ہے۔

    Related Posts

    نکاح ہوچکا، مومنہ اب میری عزت، وہ شیرنی ہے ،حمزہ حبیب،حفاظتی ضمانت منظور،گٹرگیم میں مت جائیں، علی اشفاق ایڈووکیٹ

    لبیک اللہم لبیک، مناسک حج کا باقاعدہ آغاز، منیٰ میں خیموں کا شہر آباد ہوگیا

    "مواخذہ نوشتہ دیوار،صدر ٹرمپ اپنے صدارتی مشن سے بھٹک چکے ہیں”، وال اسٹریٹ جرنل

    مقبول خبریں

    نکاح ہوچکا، مومنہ اب میری عزت، وہ شیرنی ہے ،حمزہ حبیب،حفاظتی ضمانت منظور،گٹرگیم میں مت جائیں، علی اشفاق ایڈووکیٹ

    لبیک اللہم لبیک، مناسک حج کا باقاعدہ آغاز، منیٰ میں خیموں کا شہر آباد ہوگیا

    "مواخذہ نوشتہ دیوار،صدر ٹرمپ اپنے صدارتی مشن سے بھٹک چکے ہیں”، وال اسٹریٹ جرنل

    کار اور پک اپ میں ٹکر،خواتین بچوں سمیت7 افرادجاں بحق،3 شدید زخمی

    پوپ لیو XIV کی ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والوں کو سخت وارننگ، AI artificial inteligence پر پہلا ’’انسائیکلوکل‘‘ جاری

    بلاگ

    قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت اور منڈیوں میں بڑھتے ہوئے فراڈ، عوامی آگاہی کے لیے ایک خصوصی کالم

    حقائق کی موت، میمز کا راج: کیا پاکستانی اب صرف "وائرل” قوم بن چکےہیں ؟

    ایبولا کی تیز یلغار، عالمی ادار ہ صحت کا ہنگامی انتباہ 

    پاکستان کا آئی ایم ایف یا آئی ایم ایف کا پاکستان؟

    پنکی اور مخبری کے نام پر منشیات کی بندر بانٹ کا پولیس پر الزام,,سہیل چٹھہ نے مافیا کی کمر توڑ دی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.