Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ”کاکروچ کبھی مرتے نہیں“ بھارت میں ‘کاکروچ جنتا پارٹی’ کا ایکس اکاؤنٹ بلاک، بانی کا نیا اکاؤنٹ "کاکروچ از بیک” متحرک

      ایران جنگ میں امریکا کو بے تحاشہ نقصان، لڑاکا طیاروں سمیت 42 طیارے اور MQ-9 ریپر ڈرون کھو دیے، کانگریشنل ریسرچ سروس رپورٹ

      نیسلے کے لیے نئی مشکل: شیر خوار بچوں کے فارمولا دودھ میں زہریلے مادے کا انکشاف

      کراچی میں 82 منزلہ 941 فٹ بلند ” برج قائد“ تعمیر کرنیکا فیصلہ

      مودی کا ‘مدر آف آل ڈیلز’ کا اعلان، نیدرلینڈز اور ٹاٹا کے مابین تاریخی سیمی کنڈکٹر معاہدہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایران سے کوئی نقصان دہ معاہدہ نہیں کرنیوالا،ناکہ بندی جاری رہے گی، صدرڈونلڈ ٹرمپ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن ڈی سی :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ کوئی نقصان دہ معاہدہ نہیں کریں گے۔ جبکہ امریکا میں مجوزہ امن معاہدے کے خلاف خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے
    انہوں نے اس معاہدے کی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا جس پر جلد ہی دستخط ہونے کی توقع کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ٹرمپ نے "اے بی سی” نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی ایران کے ساتھ معاہدے کے بارے میں بات نہیں کر سکتا اور یہ معاملہ صرف مجھ پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدے سے متعلق کوئی بھی خبر اچھی ہوگی۔
    امریکی صدر نے ’’ ٹروتھ سوشل‘‘ پر کہا کہ ایران کے ساتھ جس معاہدے پر بات چیت ہو رہی ہے وہ اوباما کے معاہدے سے بالکل مختلف ہے۔ اوباما کے معاہدے کو انہوں نے ایک برا معاہدہ قرار دیا جس نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے بالکل قریب لا کھڑا کیا تھا۔
    ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر مزید کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات منظم اور تعمیری انداز میں چل رہے ہیں اور میں نے اپنے نمائندوں سے کہا ہے کہ وہ معاہدہ کرنے میں جلدی نہ کریں کیونکہ وقت ہمارے حق میں ہے۔
    ایک اور پوسٹ میں ٹرمپ نے لکھا کہ اگر میں نے ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ کیا تو وہ ایک اچھا اور مناسب معاہدہ ہوگا۔ اوباما کے معاہدے کی طرح نہیں جس نے ایران کو خطیر رقم دی اور جوہری ہتھیاروں کے حصول کے لیے ایک واضح اور کھلا راستہ فراہم کردیا تھا۔
    انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا معاہدہ اس کے بالکل برعکس ہے، لیکن کسی نے اسے دیکھا نہیں اور نہ ہی کوئی اس کے مندرجات کو جانتا ہے۔ اس کے مذاکرات ابھی مکمل نہیں ہوئے۔ اس لیے ان ہارنے والوں کی بات نہ سنیں جو ایسی چیز پر تنقید کر رہے ہیں جس سے وہ واقف ہی نہیں ہیں۔
    امریکی صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران پر محاصرہ پوری طاقت کے ساتھ اس وقت تک نافذ رہے گا جب تک کہ کوئی معاہدہ طے نہیں پا جاتا اور اس پر دستخط نہیں ہو جاتے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ تعلقات مزید پیشہ ورانہ اور نتیجہ خیز سمت میں بڑھ رہے ہیں لیکن اسے یہ سمجھنا ہوگا کہ وہ جوہری ہتھیار تیار کرنے یا حاصل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھ سکے گا۔
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی اتوار کے روز ہی کہا کہ امریکہ نے خلیجی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے بعد ایران کے معاملے پر پیش رفت کی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ نے ایران کے جوہری ہتھیار رکھنے کے حوالے سے اپنے ملک کی مخالفت کا اعادہ کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ واشنگٹن ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں تکنیکی مسائل پر بحث کر رہا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ان خطوط پر کچھ پیش رفت ہوئی ہے جو شاید آبنائے ہرمز کے بحران کو حل کر سکے۔ مارکو روبیو نے کہا واشنگٹن ایران کو اس آبنائے پر کنٹرول حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
    امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ ایک ایسے عمل کا آغاز بھی ثابت ہوگا جو بالآخر ہمیں وہاں پہنچا دے گا جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں۔ یعنی ایک ایسی دنیا جو اب ایران کے جوہری ہتھیار سے خوفزدہ یا فکر مند نہ ہو۔

    Related Posts

    امریکہ-ایران ممکنہ امن معاہدے کی بازگشت: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد تک بڑی گراوٹ

    امن کی امید :سونے کی عالمی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، ڈالر کی قدر میں گراوٹ

    پاک فوج کی ایک اور جیت :ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

    مقبول خبریں

    امریکہ-ایران ممکنہ امن معاہدے کی بازگشت: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 6 فیصد تک بڑی گراوٹ

    امن کی امید :سونے کی عالمی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، ڈالر کی قدر میں گراوٹ

    پاک فوج کی ایک اور جیت :ایشین جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

    کاکروچ جنتاپارٹی کے تمام سوشل میڈیا اکائونٹس بند،دپکے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

    ایران سے کوئی نقصان دہ معاہدہ نہیں کرنیوالا،ناکہ بندی جاری رہے گی، صدرڈونلڈ ٹرمپ

    بلاگ

    حقائق کی موت، میمز کا راج: کیا پاکستانی اب صرف "وائرل” قوم بن چکےہیں ؟

    ایبولا کی تیز یلغار، عالمی ادار ہ صحت کا ہنگامی انتباہ 

    پاکستان کا آئی ایم ایف یا آئی ایم ایف کا پاکستان؟

    پنکی اور مخبری کے نام پر منشیات کی بندر بانٹ کا پولیس پر الزام,,سہیل چٹھہ نے مافیا کی کمر توڑ دی

    صوبہ بلوچستان،بڑھتی دہشت گردی  اور عوام میں بے چینی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.