اسلام آباد :ینئرصحافی اور ویلاگر اسد طور نے کہا ہے کہ پشاور میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرکے گھر پر ایک اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی،عمران خان کی ایک ہمشیرہ (علیمہ خانم)دوسری طرف وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی شریک تھے۔
اسد طور نے کہاکہ ملاقات میں عمران خان کی فیملی نے اپنی بات چیت سامنے رکھی کہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی اوران کا علاج نہیں ہو رہا،جس کے جواب میں محسن نقوی نے بتایا ہوگا کہ ملاقاتیں کروائی ہیں اس میں عمران خان کس طرح کی زبان استعمال کرتے ہیں ،باہر سے جا کر ٹوئٹ کروائے گئے،اس سے صورتحال بگڑ گئی۔محسن نقوی نے کہاکہ آپ اس بات کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ باہر آکر کوئی ٹوئٹ نہیں کروائیں گے،کوئی پریس کانفرنس نہیں کریں گے،اگر آپ یقین دہانی کراتے ہیں تو آپ کی عمران خان سے ملاقات کرانا لمحوں کی کہانی ہے۔
اسد طور کاکہناتھا کہ بشریٰ بی بی کی اہلخانہ سے ملاقات میں جیسا اعلیٰ حکام چاہتے تھے ویسا ہی ہوا،بشریٰ بی بی سے بیٹی اور بھابھی کی ملاقات میں کچھ باہر نہیں آیا، یہاں پر بھی انہی گراؤنڈ پر آگے بڑھنے کی کوشش کی جارہی ہے،محسن نقوی نے کہاکہ آپ ان چیزوں پر سوچیں اور آ جائیں آپ کی ملاقات کروا دی جاتی ہے۔
محسن نقوی نے کہاکہ آپ اس بات کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ باہر آکر کوئی ٹوئٹ نہیں کروائیں گے،کوئی پریس کانفرنس نہیں کریں گے،اگر آپ یقین دہانی کراتے ہیں تو آپ کی عمران خان سے ملاقات کرانا لمحوں کی کہانی ہے۔
اسد طور کاکہناتھا کہ بشریٰ بی بی کی اہلخانہ سے ملاقات میں جیسا اعلیٰ حکام چاہتے تھے ویسا ہی ہوا،بشریٰ بی بی سے بیٹی اور بھابھی کی ملاقات میں کچھ باہر نہیں آیا، یہاں پر بھی انہی گراؤنڈ پر آگے بڑھنے کی کوشش کی جارہی ہے،محسن نقوی نے کہاکہ آپ ان چیزوں پر سوچیں اور آ جائیں آپ کی ملاقات کروا دی جاتی ہے۔
کون سی بات مان لیں تو عمران خان سے ملاقات 10 منٹ کی کہانی ہے! محسن نقوی کی اہم ملاقات اسد طور کی رپورٹ