نیویارک :امریکی صدر کی نیویارک میں تقریر کے دوران متعدد افراد نے نعرے بازی کرتے ہوئے ان کے خلاف آواز بلند کرنے کی کوشش کی اور بعض نے کہا کہ “ٹرمپ کو یہاں سے نکال باہر کرو۔”
اس دوران ایک موقع پر ٹرمپ برہم ہو گئے اور بولے، “جاؤ، گھر جا کر اپنی ماں کے پاس بیٹھو۔” بعد ازاں انہوں نے سکیورٹی اہلکاروں کو ہدایت دی کہ تقریر میں مداخلت کرنے والے شخص کو باہر لے جایا جائے۔
کچھ دیر توقف کے بعد ٹرمپ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ “یہ شخص یہ نہیں بتا رہا کہ اس کی والدہ ٹی وی پر یہ سب دیکھ کر لطف اندوز ہو رہی ہوں گی۔
🚨‘GET HIM OUT OF HERE’ — hecklers during Trump speech pic.twitter.com/hZoA9IxbMapic.twitter.com/0TzG8LdjQ2 #Suffern #NewYork #USA
📹A Trump protestor who got inside the press pen & booed the president was escorted out by police.— ⚡️🌎 World News 🌐⚡️ (@ferozwala) May 22, 2026
ریلی میں احتجاج اور نعرے بازی کے باعث کچھ دیر کیلئے بدنظمی کی صورتحال پیدا ہوئی، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کو تقریب سے باہر نکال دیا جس کے بعد صدر ٹرمپ نے اپنی تقریر دوبارہ جاری رکھی۔

