واشنگٹن ڈی سی :امریکh کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ اگر ایران آبنائے ہرمز میں ٹول (فیس) لینے کا نظام نافذ کرتا ہے تو امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی معاہدہ ممکن نہیں رہے گا۔
روبیو نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی اس طرح کے نظام کے حق میں نہیں ہے اور یہ ناقابلِ قبول ہوگا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’اگر ایران اس راستے پر چلتا رہا تو یہ نہ صرف معاہدے کو مشکل بنا دے گا بلکہ عالمی سطح پر خطرہ بھی بن جائے گا اور یہ مکمل طور پر غیرقانونی عمل ہوگا۔‘انھوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔
روبیو نے مزید کہا کہ کچھ مثبت اشارے ضرور نظر آ رہے ہیں، لیکن وہ زیادہ پُرامید ہونے سے گریز کر رہے ہیں اور آئندہ چند دنوں میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔
انڈیا کے دورے سے پہلے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ انڈیا امریکا کا ’اہم اتحادی اور پارٹنر‘ ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ انڈیا کے ساتھ ’بہت سے معاملات پر کام کرنا ہے۔مارکو روبیو چار روزہ دورے پر 23 مئی کو انڈیا پہنچ رہے ہیں ان کا دورہ 26 مئی تک جاری رہے گا۔ وہ اس دوران دہلی، جے پور، کولکتہ اور آگرہ کا دورہ کریں گے۔

