دیر بالا (محمود ریاض)
دیر بالا: انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے وژن اور ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن شاہ کے احکامات کی روشنی میں عوام کو بروقت اور شفاف سہولیات کی فراہمی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال دیر بالا میں جدید کمپیوٹرائزڈ پولیس سہولت ڈیسک کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز نے ڈی ایچ او/ ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر خالد خان کے ہمراہ پولیس سہولت ڈیسک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز، ایس ڈی پی او سرکل دیر اور لائن آفیسر سمیت پولیس افسران اور ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

