خان پور ( رانا عبدالغفارراجپوت تحصیل رپورٹر سے) شالیمار ایکسپریس کے انجن نمبر 9034 پر رحیم یار خان کے قریب پتھراؤ کے نتیجے میں ڈرائیور محمد رمضان زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق یہ واقعہ آج 27 اپ شالیمار ایکسپریس کے رحیم یار خان سے لاہور روانگی کے بعد چک نمبر 78 پی کے قریب پیش آیا۔ جیسے ہی ٹرین رحیم یار خان سے روانہ ہوئی، چک 78 پی کے قریب 8 سے 10 لڑکوں کے ایک گروہ نے ٹرین پر پتھراؤ کردیا۔زخمی ڈرائیور محمد رمضان کے مطابق: "میں نے رحیم یار خان اسٹیشن پر اے ایس ایم سے کئی بار رابطہ کرنے کی کوشش کی، لیکن رابطہ نہ ہوسکا، جبکہ ترنڈا سوائے خان اسٹیشن پر رابطہ ہوگیا جہاں واقعے کی رپورٹ درج کرادی گئی۔”واضح رہے کہ افسوسناک طور پر رحیم یار خان اسٹیشن اور پولیس چوکی کی جانب سے اس اہم واقعے کی تردید کی گئی، جو کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے۔
شالیمار ایکسپریس کے انجن نمبر 9034 پر رحیم یار خان کے قریب پتھراؤ، ڈرائیور زخمی

