لیاقت پور(تحصیل رپورٹر) عیدالاضحیٰ کی آمد سے قبل ضلع کونسل کا عملہ متحرک ہے تحصیل بھر میں ضلع کونسل کا عملہ صفائی ستھرائی کا کام جاری رکھے ہوئے ہے صفائی ستھرائی پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا ان خیالات کا اظہار محمد علی سرور ایس ڈی او ضلع کونسل نے گفتگو کرتے ہوئے کیا محمد علی سرور ایس ڈی او ضع کونسل ڈسٹرکٹ رحیم یارخان نے بتایا کہ ضلع رحیم یارخان کی چاروں تحصیلوں میں میرا عملہ بھر انداز میں عوامی خدمت کے لئے کوشاں ہے ضلع رحیم یارخاں کی دیہی ابادی شہری ابادیوں سے زیادہ ہے اور دیہی علاقوں میں مسائل بھی زیادہ ہیں سیوریج کی نکاسی کے لئے عملہ کو زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن محدود وسائل اور کم عملہ کے باوجود ضلع کونسل کے ملازمین شاندار طریقے سے مکینوں کی مشکلات کو کم کر رہے ہیں انہوں نے بتایا کہ میرا عملہ صفائی فیروزہ,اللہ اباد,ترنڈا محمد پناہ,جن پور,خانبیلہ,شیدانی شریف,امین اباد,ٹھل حمزہ,جندوپیر کمال,چکوک عباسیہ,یونین کونسل46,یونین کونسل 25,یونین کونسل 10سمیت پوری تحصیل میں جانفشانی سے دن رات عوامی خدمت میں مگن ہے محمد علی سرور نے مذید کہا کہ میرا مشن ہے کہ ہم اپنے ضلع رحیم یارخان کی چاروں تحصیلوں کو صفائی ستھرائی کے حوالہ سے پنجاب کی ٹاپ ٹن میں شامل کر دیں اور صفائی ستھرائی میں ہمارا کوئی ثانی نہ ہو انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ اپنے سیوریج کے ہول کو بھرنے ان کا گندا پانی گلی محلوں میں چھوڑنے کی بجائے گٹر لائنوں میں چھوڑیں تاکہ عوامی مشکلات میں کمی ا سکے اس موقع پر سید عامر شاہ،جام محمد امجد کھیارا،جام محمد اکرم,محمد علی وسیر اور محمد فاروق چانڈیہ سمیت دیگر عمائدین علاقہ بھی موجود تھے

