سکھر ( رپورٹ /عبد الرحمان راجپوت ) سکھر ضلع میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا دن، ڈپٹی کمشنر نادر شہزاد خان نے اپنی ٹیم کے ساتھ گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول بیراج کالونی کا دورہ کیا دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے اسکول انتظامیہ، ہیڈ ماسٹر اور تدریسی اسٹاف سے انسداد پولیو مہم کے دوران 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے حوالے سے معلومات حاصل کی جبکہ ڈپٹی کمشنر نادر شہزاد خان نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت دیں کہ اس قومی کاز اور مستقبل کے معماروں کو مستقل معذوری سے بچانےکے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیو ورکرز کے ساتھ دیں اور بھرپور تعاون کریں ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نادر شہزاد خان نے اسکول انرولمنٹ، اساتذہ کی حاضری، صفائی ستھرائی سمیت دیگر امور کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ کو ہدایت دی کہ کسی بھی ضرورت یا مسئلے کی صورت میں متعلقہ ڈی او اور ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دی جائے تاکہ مسائل کو حل کیا جائے۔
سکھر ضلع میں انسداد پولیو مہم کا دوسرا دن، ڈپٹی کمشنر نے اپنی ٹیم کے ساتھ گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول بیراج کالونی کا دورہ کیا

