سکھر( رپورٹ /عبد الرحمان راجپوت ) سکھر اور روہڑی سے تعلق رکھنے والے کھوکھر برادری کے افراد کی بڑی تعداد نے غریب آباد شاپ کیپرز ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات میں شاندار کامیابی پر نومنتخب صدر لالہ عابد کھوکھر کو مبارکباد دی۔جس کی قیادت کونسلر آصف علی کھوکھر نے کی، سرپرست اعلیٰ ڈی ایس پی ریٹائرڈ غلام حسین کھوکھر، حاجی کاجل الدین کھوکھر، استاد مجاہد کھوکھر، ولی محمد کھوکھر، محمد اجمل کھوکھر، محمد امجد کھوکھر، فنانس سیکرٹری اعجاز احمد کھوکھر اور دیگر معززین نے انہیں ہار پہنائے، جنرل سیکرٹری سندھ سید ظفرالدین کھوکھر نے انہیں گلدستہ پہنایا۔ اقبال صدیقی اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری جہانزیب علی کو بھی پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔
کھوکھر برادری کی غریب آباد شاپ کیپرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر لالہ عابد کھوکھر کو مبارکباد

