سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) سیالکوٹ کی تاریخ، ثقافت اور شناخت کا نیا بابڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سیالکوٹ کی جانب سے میوزیم کے بین الاقوامی دن کے موقع پر شہریوں کیلئے ایک شاندار تحفہ… سیالکوٹ میوزیم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا جو گلشن اقبال پارک پسرور روڈ سیالکوٹ میں قائم کیا گیا ہے۔افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ، سیکرٹری اوقاف احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی، ممبر قومی اسمبلی اسمبلی سیدہ نوشین افتخار،ممبران صوبائی اسمبلی پنجاب رانا عارف ہرناہ چودہری فیصل اکرام اور نوید اشرف سمیت معزز شخصیات نے شرکت کی۔

