اسلام آباد (محمد شبیر سے)حلقہ کوٹلہ، یونین کونسل سرلی سچہ
حلقہ کوٹلہ سے پیپلز پارٹی و تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔
تفصیلات کے مطابق، یونین کونسل سرلی سچہ سے تعلق رکھنے والے متعدد معززین نے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کو خیرباد کہتے ہوئے محترمہ نورین عارف اور انجینئر راجہ فراز عارف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کو چھوڑنے والوں میں سید مظہر حسین شاہ، سید عاقب حسین کاظمی، راجہ منیر اشرف، راجہ منیر حسین ٹھیکیدار راجہ محمد صدیق، راجہ نزیر خان، راجہ شیراز خان، راجہ محمد قیصر، راجہ محمد بشیر، راجہ محمد نصیر، راجہ طالب حسین، راجہ شفیع، راجہ محمد شفقت، راجہ عبدالرزاق اور راجہ ولایت خان شامل ہیں۔
اسی طرح پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے والوں میں راجہ عبداللطیف، راجہ محمد یاسین، راجہ محمد صادق، راجہ سہیل، راجہ محمد فاروق ٹھیکیدار راجہ واجد، راجہ ساجد، راجہ وقاص اور راجہ عبدالرشید شامل ہیں۔
تمام مذکورہ افراد نے اپنے اہل خانہ سمیت پاکستان مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آنے والے انتخابات میں پارٹی امیدوار محترمہ نورین عارف کی بھرپور حمایت کریں گے۔
اس موقع پر مسلم لیگ ن یونین کونسل سرلی سچہ اور حلقہ کوٹلہ کی سینئر قیادت، عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔۔
حلقہ کوٹلہ سے پیپلز پارٹی و تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔

