Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کراچی میں 82 منزلہ 941 فٹ بلند ” برج قائد“ تعمیر کرنیکا فیصلہ

      مودی کا ‘مدر آف آل ڈیلز’ کا اعلان، نیدرلینڈز اور ٹاٹا کے مابین تاریخی سیمی کنڈکٹر معاہدہ

      الیکٹرک گاڑیوں کی دنیا میں نیا دھماکہ: ایم جی کی ‘MG4 EV Urban’ پاکستان میں قدم رکھنے کو تیار، قیمت نے سب کو حیران کر دیا

      گاڑی مالکان متوجہ ہوں! ہنڈا اٹلس کا ہزاروں گاڑیاں واپس بلانے کا اعلان،

      الیکٹرک گاڑیوں کے لیے موٹروے ٹول ٹیکس معاف! ٹیکس چھوٹ سمیت بڑے ‘سرپرائزز’

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    شاہد خاقان عباسی سے سابق رکنِ قومی اسمبلی اظہر احمد خان یوسفزئی کی ملاقات نے سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں تیز

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    میلسی( تحصیل رپورٹرسجاد سحر )میلسی کی سیاست میں ایک بار پھر نئی ہلچل نے جنم لے لیا۔ سابق وزیرِاعظم پاکستان و صدر شاہد خاقان عباسی سے سابق رکنِ قومی اسمبلی اظہر احمد خان یوسفزئی کی ملاقات نے سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں تیز کر دی ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ ملاقات خفیہ نہیں رہی بلکہ اظہر احمد خان یوسفزئی نے خود ملاقات کی تصاویر اپنے سماجی رابطے کے ذرائع پر شیئر کر کے سیاسی بحث کو مزید گرم کر دیا۔سیاسی مبصرین اس ملاقات کو آئندہ سیاسی منظرنامے میں ممکنہ بڑی تبدیلیوں سے جوڑ رہے ہیں۔ حلقے میں یہ سوال زیرِ گردش ہے کہ کیا اظہر احمد خان یوسفزئی ایک بار پھر نئی سیاسی جماعت کی جانب بڑھ رہے ہیں؟یاد رہے کہ اظہر احمد خان یوسفزئی نے اپنی قومی اسمبلی کی سیاست کا آغاز پاکستان پیپلز پارٹی سے کیا تھا اور کامیاب ہوئے، تاہم بعدازاں جماعت سے اختلافات کے بعد وہ رانا سکندر اقبال کی قیادت میں بننے والی پاکستان پیپلز پارٹی پیٹریاٹ کا حصہ بن گئے۔ اس کے بعد وہ مسلم لیگ ق میں شامل ہوئے جبکہ دو مرتبہ آزاد حیثیت سے بھی انتخاب لڑ چکے ہیں۔2018ء کے عام انتخابات سے قبل انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی، تاہم انتخابی شکست کے بعد سابق وزیرِاعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے سیاسی قافلے میں شامل ہو گئے۔ گزشتہ کچھ عرصے سے انہیں پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ سمجھا جاتا رہا ہے۔
    ذرائع کے مطابق وہ ایک سابق رکنِ صوبائی اسمبلی کے ساتھ مل کر تحریکِ انصاف کے مقامی پینل کی تشکیل کے لیے بھی سرگرم رہے، مگر گزشتہ چند ماہ سے ان کی سیاسی سرگرمیوں میں غیر معمولی خاموشی دیکھی جا رہی تھی۔ ایسے میں شاہد خاقان عباسی سے ملاقات اور پھر تصاویر کی سماجی رابطے کے ذرائع پر تشہیر نے حلقے کی سیاست میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
    سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بار بار سیاسی جماعتیں تبدیل کرنے کے باعث اظہر احمد خان یوسفزئی اپنے حلقے میں پہلے ہی خاصا سیاسی نقصان اٹھا چکے ہیں۔ اگر وہ ایک بار پھر نئی سیاسی سمت اختیار کرتے ہیں تو یہ ان کے مستقبل کی سیاست کے لیے ایک اور بڑا امتحان ثابت ہو سکتا ہے۔ تاہم اس ملاقات کے اصل مقاصد کیا ہیں، اس بارے میں تاحال کوئی واضح مؤقف سامنے نہیں آیا۔

    Related Posts

    بیرسٹر محمد سرفراز میٹلو کو کراچی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لاء کا ڈین مقرر کردیا گیا

    حلقہ کوٹلہ سے پیپلز پارٹی و تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔

    ڈپٹی کمشنر خانیوال کی زیر صدارت پی ایچ اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا پہلا اجلاس

    مقبول خبریں

    عالمی ادارہ صحت نے ایبولا وائرس پھیلاؤ کو عالمی ہنگامی صورتحال قرار دیدیا

    کراچی میں 82 منزلہ 941 فٹ بلند ” برج قائد“ تعمیر کرنیکا فیصلہ

    متحدہ عرب امارات کے جوہری بجلی گھر پر ڈرون حملہ، پاکستان کی شدید مذمت

    ٹرمپ کا ایران پر ‘معاہدے سے مکرنے’ کا الزام، "کیا ہم ہمیشہ لڑتے رہیں گے؟” مسعود پزشکیان

    "جو بچے اوور ڈوز سے مرے وہ بھی مجھ پر ڈال دئیے!” پنکی کا دھماکہ خیز انکشاف، سندھ پولیس کی ‘اوئے اوئے’ حکمت عملی، عدالت میں ہنگامہ آرائی

    بلاگ

    ایبولا الرٹ! نایاب وائرس کی سرحد پار یلغار، دنیا ایک نئے امتحان کے دہانے پر

    ہم وطن سے محبت۔۔۔۔۔کیوں نہ کریں۔

    ”اے ڈی سی آر کی سپیڈ منی، کتے مارنے کی کمائی اور بے بس عدلیہ “۔جھاڑو سے پیسے اکٹھا کرتا ستھرا پنجاب! ملک محمد سلمان کا کالم

    ”کتوں کا عالم ارواح میں اللہ سے شکوہ“ ملک محمد سلمان کا کالم

    مکالمے کا فقدان

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.