Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مودی کا ‘مدر آف آل ڈیلز’ کا اعلان، نیدرلینڈز اور ٹاٹا کے مابین تاریخی سیمی کنڈکٹر معاہدہ

      الیکٹرک گاڑیوں کی دنیا میں نیا دھماکہ: ایم جی کی ‘MG4 EV Urban’ پاکستان میں قدم رکھنے کو تیار، قیمت نے سب کو حیران کر دیا

      گاڑی مالکان متوجہ ہوں! ہنڈا اٹلس کا ہزاروں گاڑیاں واپس بلانے کا اعلان،

      الیکٹرک گاڑیوں کے لیے موٹروے ٹول ٹیکس معاف! ٹیکس چھوٹ سمیت بڑے ‘سرپرائزز’

      ہرشہری کوگاڑی کا مالک بنانے کافیصلہ ، نئی آٹو پالیسی منظور

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    "جو بچے اوور ڈوز سے مرے وہ بھی مجھ پر ڈال دئیے!” پنکی کا دھماکہ خیز انکشاف، سندھ پولیس کی ‘اوئے اوئے’ حکمت عملی، عدالت میں ہنگامہ آرائی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کراچی :منشیات کیس کی ملزمہ انمول عرف پنکی نے کہا جو بچے ڈرگ overdose سے مرے انہوں نے میرے پر ڈال دئیے ئے قتل کے پرچے مجھ پر ڈال دیے۔ یہ میرے بیس سال پرانے بند گھر میں بھی پہنچ گئے۔۔
    میڈیا کو بیان،،، پنکی کی آواز دبانے کیلئے سندھ پولیس کی نئی حکمت عملی، پولیس اہلکار ”اوئے اوئے “ کے بلند آواز میں نعرے لگاتے رہے
    رپورٹ کے مطابق ملزمہ کو جب جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبروپیش کرنے کے لیے جیل کورٹ لایا گیا تو وہاں شدید ہنگامہ آرائی دیکھی گئی۔
    ملزمہ نے عدالت میں کچھ اہم اور اثر و رسوخ رکھنے والی شخصیات کے نام لینے کی کوشش کی، تو وہاں موجود پولیس اہلکاروں نے مبینہ طور پر شور مچا کر ملزمہ کی آواز کو دبا دیا، جبکہ صحافیوں کو بھی عدالتی کارروائی کی کوریج کے لیے اندر جانے سے روک دیا گیا۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/05/tweeload_8ab480zt.mp4

    اس سے قبل جب ملزمہ کو پہلی بار پیش کیا گیا تھا تو پولیس میڈیا کو چکمہ دیتے ہوئے اسے ججز گیٹ کے راستے اندر لائی تھی، جہاں ملزمہ نے میڈیا کو دیکھ کر چیخ و پکار شروع کر دی تھی۔
    ملزمہ انمول عرف پنکی نے پولیس پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ میرے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، مجھے لاہور سے پکڑ کر لائے ہیں اور بیس دن سے غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا تھا کہ یہ سب کچھ ان کا سابقہ شوہر کروا رہا ہے۔
    ملزمہ کا کہنا تھا کہ مجھ پر بوری بھر بھر کر منشیات ڈالی گئی تھی اور چھ آدمی مجھے گاڑی میں ڈال کر لائے، پھر پندرہ دن بعد پولیس کے حوالے کیا گیا۔ ان کے مطابق مجھ سے زور زبردستی سے سیاسی اور دیگر لوگوں کے نام کہلوائے جا رہے ہیں اور پولیس اپنی مرضی کا بیان دلوانا چاہتی ہے۔
    ملزمہ نے عدالت کے باہر کھلم کھلا یہ دعویٰ بھی کیا کہ مجھے کہا جا رہا ہے بنی گالا کے بندے کا نام لو۔
    ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے میرے گھر میں پہلے سے منشیات پلان کی تھی اور مجھ سے کہا تھا کہ جب ہم آئیں گے تو آپ نے مسکرا کر دروازہ کھولنا ہے۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ مجھے دھمکی دی جا رہی ہے کہ اگر بتائے گئے نام نہ لیے تو میری فیملی کو اٹھا لیں گے اور نقصان پہنچائیں گے۔
    اس دوران بھی جب خاتون پولیس اہلکار نے ملزمہ کا منہ بند کرنے کی کوشش کی تو ان کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

    Related Posts

    سعودی سفیر کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈارسے ملاقات، وزیرخارجہ کا قطری ہم منصب کو فون

    ٹرمپ کا ایران پر ‘معاہدے سے مکرنے’ کا الزام، "کیا ہم ہمیشہ لڑتے رہیں گے؟” مسعود پزشکیان

    عالمی اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ‘ورلڈ اربن فورم’ پہنچ گئیں،

    مقبول خبریں

    ٹرمپ کا ایران پر ‘معاہدے سے مکرنے’ کا الزام، "کیا ہم ہمیشہ لڑتے رہیں گے؟” مسعود پزشکیان

    "جو بچے اوور ڈوز سے مرے وہ بھی مجھ پر ڈال دئیے!” پنکی کا دھماکہ خیز انکشاف، سندھ پولیس کی ‘اوئے اوئے’ حکمت عملی، عدالت میں ہنگامہ آرائی

    پنکی کی جان کو خطرہ، مقدمے کی سماعت جیل میں، حفاظت کیلئے سنائپرز تعینات، سیکیورٹی کیلئے ایس پی کی قیادت میں ٹیم تشکیل دیدی گئی

    قنطاس ائیر کی امریکا جانیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ، وجہ کیا بنی ؟

    امریکا میں ائیر شو کے دوران جنگی طیارے آپس میں ٹکرا کرتباہ، چاروں پائلٹس محفوظ رہے

    بلاگ

    ایبولا الرٹ! نایاب وائرس کی سرحد پار یلغار، دنیا ایک نئے امتحان کے دہانے پر

    ہم وطن سے محبت۔۔۔۔۔کیوں نہ کریں۔

    ”اے ڈی سی آر کی سپیڈ منی، کتے مارنے کی کمائی اور بے بس عدلیہ “۔جھاڑو سے پیسے اکٹھا کرتا ستھرا پنجاب! ملک محمد سلمان کا کالم

    ”کتوں کا عالم ارواح میں اللہ سے شکوہ“ ملک محمد سلمان کا کالم

    مکالمے کا فقدان

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.