سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) سیالکوٹ وزیر آباد روڈ پر ہولناک ٹریفک حادثہ پیش۔ اس حادثہ میں قربانی کے لئے لائے گئے متعدد بکرے ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ ایک بیوپاری اپنے بکرے فروخت کرنے کے لئے سیالکوٹ آیا تھا کہ اسی دوران تیز رفتار ٹرالہ بے قابو ہو کر بکروں پر چڑھ دوڑا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹرالے میں ڈرائیور کے ساتھ ایک نوجوان لڑکی بھی بیٹھی ہوئی تھی جو دونوں شراب کے نشے میں پوری طرح دھت تھے جبکہ ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری سے ٹرالہ چلا رہا تھا جبکہ لڑکی اور ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئے اور حادثے کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی۔پولیس تھانہ اگوکی مصروف تفتیش ہے۔
سیالکوٹ وزیر آباد روڈ پر ٹریفک حادثہ قربانی کے لئے لائے گئے متعدد بکرے ہلاک اور زخمی

