ٹوبہ ٹیک سنگھ(رانا غلام رسو ل بیورو چیف سے) صدر کمالیہ کمالیہ: ایس ایچ او وسیم اسلم اور ان کی ٹیم کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز تھانہ صدر کمالیہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مخبر کی اطلاع پر ملزم عظیم سکنہ 705 گ ب کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے 1320 گرام چرس برآمد ہوئی، جس پر ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

