لیاقت پور(تحصیل رپورٹر) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف عیدالاضحی تک ریڑھی بانوں کو بازاروں میں کھڑا ہونے کی اجازت دیں، پیرا فورس کی کاروائیوں سے غریب ریڑھی بانوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں مہنگائی سے پہلے ہی فاقوں کی نوبت پہنچ ہیں ان خیالات کا اظہار سید ساجد شاہ فروٹ فروش نے کیا انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کی آمد آمد ہے غریب ریڑھی بان سبزی فروٹ فروش صبح سویرے گھروں سے بچوں کے لئے رزق کمانے گھروں سے نکلتے ہیں تاکہ ان کے گھروں کا چولہا جل سکے اور وہ اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں لیکن جیسے ہی ریڑھی بان ٹھیلے والے بازاروں کھڑا ہوتے ہیں اسی وقت پیرا فورس کے اہلکار کمانڈو انداز میں آکر انہیں وہاں سے نکال دیتے ہیں پیرا فورس کی کاروائیوں سے غریبوں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں گھروں میں فاقوں کی نوبت آن پہنچی ہے ریڑھی بان خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں دن بھر کی محنت کے باوجود رات کو ریڑھی بان خالی ہاتھ گھروں کو واپس جاتے ہیں سید ساجد شاہ نے کہا کہ بازاروں میں دکانوں کے کرایے لاکھوں میں ہیں جو غریب خوانچہ فروشوں کی قوت برداشت سے باہر ہے انہوں نے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف سے عیدالاضحی تک ریڑھی بانوں کے خلاف پیرا فورس کی کاروائیاں روکنے کی استدعا کی ہے تاکہ ریڑھی بانوں کے اہل خانہ بھی عیدالاضحی کی خوشیاں منا سکیں۔
مریم نواز شریف عیدالاضحی تک ریڑھی بانوں کو بازاروں میں کھڑا ہونے کی اجازت دیں:سید ساجد شاہ فروٹ فروش

