دیر بالا (محمود ریاض ابوالخیل)
سابقہ ایم پی اے اور پاکستان پیپلز پارٹی ضلع دیر بالا کے رہنما صصاحبزادہ ثنااللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوٸے وسطی دیر ڈسٹرکٹ کے لیے فوری طور پر ڈپٹی کمشنر اور دوسرے افسران تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وسطی دیر کو ضلع کا درجہ دینے کا نوثیفیکیشن 2023میں جاری کیا گیا تھا اور پھر دیگر انتظامات یقینی بنانے کے لیے میں نے کورٹ سے رجوع کیا لیکن ہمیں کہا گیا کہ یہ مسلہ الیکشن کے بعد حل ہوگا لیکن تاحال وسطی دیر ضلع نہیں بن سکا جس کی وجہ سے عوامی حلقوں میں شدید بے چینی پھیل گٸی ہے اور عوام باربار وسطی دیر کے قیام کا مطالبہ کتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ کہ اگرچہ اپر سوات اور دوسری اضلاع کا قیام عمل میں اگیا ہے اور وہاں ڈپٹی کمشنرز بھی تعینات کٸے گٸے ہیں لیکن وسطی دیر ضلع نہ بن سکا اور اگر حکومت ہمرا مطالبہ نہیں مانتی ہے تو میں ایک بار پھر حصول انصاف کے لیے عدالت سے رجوع کرونگا


