نواب شاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں)گاؤں رئیس علی، 72 موری، جام صاحب روڈ کے قریب رہائشی گھروں کے اطراف اچانک آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر ریسکیو 1122 شہید بینظیرآباد اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ امدادی اہلکاروں نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت کارروائی کی اور آگ پر قابو پا لیا، جس کے باعث دیہاتیوں کو بڑے مالی نقصان سے بچا لیا گیا۔ریسکیو ٹیموں نے موقع پر مؤثر امدادی سرگرمیاں انجام دیں جبکہ علاقہ مکینوں نے ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کی فوری، مؤثر اور بروقت کارروائیوں کو سراہتے ہوئے اہلکاروں کی کارکردگی کی تعریف کی۔a
گاؤں رئیس علی کے قریب رہائشی آبادی میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرکے بڑا نقصان ٹال دیا

