مری (راشد مغل سے بیورو چیف بے نقاب نیوز)مری انتظامیہ کی نااہلی ریسٹورنٹ مالکان کی طرف کی چائے کافی کے من مانے ریٹوں پر فروخت کرنے لگے جس کے باعث مری شہر میں خود ساختہ مہنگائی کا طوفان برپا ہے پرائس کنٹرول عام شہریوں کو خود ساختہ مہنگائی سے نجات دلوانے میں بری طرح ناکام ہو کر رہ گئے ہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ خود ساختہ مہنگائی کرنے والے ریسٹورنٹ مالکان کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے کھا پی کر لمبی تان کر سو گے ہیں تفصیلات کے مطابق مری انتظامیہ اور کی طرف سے مری شہر میں تعنیات کئے گے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی نااہلی کے باعث مری شہر میں قائم ریسٹورنٹ مالکان اور مری مال روڈ پر لگی ہوئی چائے کافی کا کاروبار کرنے والوں نے چائے اور کافی کے خود ساختہ ریٹ مقرر رکھے اور چائے کافی پینے والے مقامی اور سیر و تفریح کے لئے آئے ہوئے سیاحوں سے ریسٹورنٹ مالکان چائے کا فی کپ 100 روپے اور ناقص دودھ سے تیار کردہ جیسے دودھ پتی کہا جا جاتا 120روپے وصول کر رہے ہیں جس کی وجہ سے مری شہر میں خود ساختہ مہنگائی کا طوفان کی نہیں لوٹ مار کا طوفان برپا ہے جس کی وجہ سے عام اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے مزدوروں پیشہ اور سفید پوش عام شہریوں اور مری آئے ہوئے سیاحوں کی مشکلات میں بھی زبردست اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ مری کی سیاحت پر بھی زبردست منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں یہ ہی وجہ ہے مری کے عوامی مری آئے ہوئے سیاح آج تک حکومتی سطح پر دئیے گئے اشیاء خوردونوش پر دیا جانے ریلیف سے مستفید نہ ہو سکے ہیں جو مری انتظامیہ اور مری انتظامیہ کی طرف سے مقرر کردہ مجسٹریٹوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے
مری انتظامیہ کی نااہلی ریسٹورنٹ مالکان کی طرف کی چائے کافی کے من مانے ریٹوں پر فروخت کرنے لگے

