جیکب آباد( رپورٹ مجیب کھوسو ) ملزمان نے نوجوان کو کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے میرانپور تھانے کی حدود گائوں خوش محمد پہنور میں نوجوان رفیق پہنور کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے لاٹھیوں اور کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے، پولیس کے مطابق واقعے کے بعد مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کی گئی، دوسری جانب مقتول کے بھائی نے ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بھائی رفیق پہنور کو دھنی بخش حاجیجو اور اسرار پہنور نے قتل کیا ہے، انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔
جیکب آباد:نامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیا

