سکھر ( رپورٹ / عبد الرحمان راجپوت ) سکھر میونسپل کارپوریشن کی ناقص کارکردگی اور صفائی کے ناقص نظام نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ نیو پنڈ پولیس لائن ؛ بھوسہ لائن ؛ سوچی محلہ اور جاوید ظالمی کباری کی دکان کے قریب کئی روز سے کچرے کے ڈھیر جمع ہیں جبکہ نالیوں سے نکالا گیا گند بھی سڑک کنارے پڑا رہتا ہے، جس کے باعث علاقہ مکین شدید اذیت میں مبتلا ہو گئے ہیں۔اور شہر کے کئی مقامات پر کچرہ پھکنے کے لئے کچرہ دان بھی میسر نہی مقامی شہریوں کے مطابق صفائی عملہ نہ تو باقاعدگی سے کچرا اٹھانے آتا ہے اور نہ ہی نالیوں کی صفائی کے بعد نکالی گئی گندگی فوری طور پر ٹھکانے لگائی جاتی ہے۔ کئی کئی دن تک گند سڑکوں اور نالیوں کے کنارے پڑا رہتا ہے، جو بعد ازاں دوبارہ نالیوں میں چلا جاتا ہے اور نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر متاثر ہو جاتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ معمولی بارش کے دوران بھی گندا پانی گلیوں میں جمع ہو جاتا ہے، جس سے آمد و رفت میں شدید مشکلات پیش آتی ہیں۔
سکھر میونسپل کارپوریشن کی نااہلی، نیو پنڈ پولیس لائن ؛ بھوسہ لائن ؛ سوچی محلہ میں کئی روز سے کچرا نہ اٹھایا جا سکا

