نواب شاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں)
نواب شاہ کی مویشی منڈی میں دو گروپوں کے درمیان اچانک جھگڑا شدت اختیار کرگیا، جس کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تصادم کے باعث منڈی میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ شہریوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی شخص کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم واقعے کی اصل وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

