سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضلع سیالکوٹ میں شہریوں اور بیوپاریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے 5 باقاعدہ سیل پوائنٹس قائم کر دیے گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں قائم کیے گئے یہ سیل پوائنٹس میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کے چوک اکبر آباد، ضلع کونسل کی گولو پھالہ، ڈسکہ کے شیراں دا کوٹ جیسر والہ، پسرور نزد جنرل بس اسٹینڈ جبکہ سمبڑیال میں یونیورسٹیز روڈ پر ای پی زیڈ کے قریب قائم کیے گئے ہیں، جہاں بڑے اور چھوٹے جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے تمام بنیادی اور ضروری سہولیات مہیا کر دی گئی ہیں۔
سیالکوٹ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کے 5 باقاعدہ سیل پوائنٹس قائم

