خانیوال (اصغر علی جعفری نمائندہ خصوصی بے نقاب نیوز )سابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی کی ڈاہا ہائوس آمد، ممبر قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا سے ملاقات کی اور ان کے والد سابق صوبائی وزیر حاجی عرفان احمد خان ڈاہا مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے مرحوم حاجی عرفان احمد خان ڈاہا کی سیاسی، سماجی اور عوامی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے جماعت کے ساتھ ان کی طویل وابستگی اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک باوقار، بااصول اور عوام دوست شخصیت تھے جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم حنیف ،بیرسٹر حیدر خان ڈاہا، احمد خان ڈاہا، تیمور خان ڈاہا اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ آخر میں مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔
عرفان احمد خان ڈاہا باوقار، بااصول اور عوام دوست شخصیت تھے جن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی:شاہد خاقان عباسی

