Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا میں پراسرار بیماری کا پھیلاؤ: ہزاروں شہری متاثر، حکام نے سر پکڑ لئے، تحقیقات شروع

      امریکا، ایران کشیدگی : اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی

      فیفا ورلڈ کپ 2026: اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ویورز کا نیا ریکارڈ،نیٹ فلکس، ڈزنی اور یوٹیوب کے درمیان 2030 ورلڈ کپ کے حقوق کی جنگ تیز

      میٹھی خوشخبری: ڈارک چاکلیٹ دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور فالج کے خلاف بہترین ڈھال قرار

      کروڑ پتی کلب: ہنڈا اور ٹویوٹا کی ہائبرڈ گاڑیاں خریدنا اب عام آدمی کے بس سے باہر

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    حیدرآباد میں غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ کا دھندا عروج پر، شہر بارود کے ڈھیر میں تبدیل

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    حیدرآباد (رپورٹ: دلدار علی بلال)
    حیدرآباد انتظامیہ کی بارہا کارروائیوں اور سخت احکامات کے باوجود شہر اور گردونواح میں غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ کا خطرناک کاروبار ایک بار پھر کھلے عام جاری ہے۔ مختلف علاقوں میں دکاندار نہ صرف گھریلو سلینڈروں میں غیر قانونی ری فلنگ کر رہے ہیں بلکہ گاڑیوں میں ایل پی جی فلنگ کے لیے غیر محفوظ پلانٹس نصب کرکے شہریوں کی جانوں کو شدید خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
    ذرائع اور کیے گئے سروے کے مطابق گدو ناکہ، ہالا ناکہ، پالاری ہوٹل، بڈھو پالاری، بھٹائی ٹاؤن کچی آبادی، بھٹائی نگر، ٹنڈو یوسف، نئی و پرانی سبزی منڈی، محمدی موڑ، بدین بس اسٹاپ، ہزارہ کالونی، زیل پاک مارکیٹ، نارا جیل، نیا پل قاضی قیوم روڈ، پریٹ آباد، کالی موری سمیت کئی علاقوں میں یہ غیر قانونی کاروبار دھڑلے سے جاری ہے۔
    رپورٹ کے مطابق رکشوں، سوزوکیوں، کاروں اور یہاں تک کہ چھوٹی لوڈنگ گاڑیوں میں بھی خطرناک انداز میں ایل پی جی بھری جارہی ہے، جبکہ کئی گاڑیوں میں مسافروں کی موجودگی میں ہی فلنگ کا عمل جاری رہتا ہے، جو کسی بھی وقت بڑے سانحے کا سبب بن سکتا ہے۔
    واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران حیدرآباد اور مضافاتی علاقوں میں سلینڈر دھماکوں کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔
    تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کے بعض نچلے درجے کے اہلکاروں اور مقامی پولیس کی مبینہ سرپرستی کے باعث بند کی گئی دکانیں دوبارہ کھل گئی ہیں، جہاں رات کی تاریکی اور دن کے اجالے میں بھی غیر قانونی ری فلنگ کا کام جاری ہے۔
    شہری حلقوں نے کمشنر حیدرآباد، ڈی سی حیدرآباد اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے، ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرنے اور غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ مراکز کو مستقل طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ کسی بڑے سانحے سے بچا جا سکے۔

    Related Posts

    آچاریہ پرمہنس کا انتہائی سنگین اور اشتعال انگیز بیان، اداکار عامر خان کو مارنے والے کو 5 کروڑ روپے دینے کا اعلان، پولیس اور خفیہ محکمہ خاموش

    بھوک ہڑتال ہوگی ختم یا احتجاج رہے گا جاری؟ کیا راکھی ساونت کی پیشکش پر آمادہ ہوں گے سونم وانگچک؟

    حیران کن بے ضابطگیاں، 2 لاکھ ووٹروں کے والدین نابالغ، 92 ہزار کے دادا دادی نوجوان

    مقبول خبریں

    آچاریہ پرمہنس کا انتہائی سنگین اور اشتعال انگیز بیان، اداکار عامر خان کو مارنے والے کو 5 کروڑ روپے دینے کا اعلان، پولیس اور خفیہ محکمہ خاموش

    بھوک ہڑتال ہوگی ختم یا احتجاج رہے گا جاری؟ کیا راکھی ساونت کی پیشکش پر آمادہ ہوں گے سونم وانگچک؟

    حیران کن بے ضابطگیاں، 2 لاکھ ووٹروں کے والدین نابالغ، 92 ہزار کے دادا دادی نوجوان

    امریکی میزائل حملوں میں 7 ایرانی فوجی ہلاک، تہران کا جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان

    امریکی سائنسداں کو چین نے یرغمال بنایا، جوہری تجربات چھپانے کی ٹیکنالوجی میں لے گا مدد

    بلاگ

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.