سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) گجرات و گوجرانولہ زون میں تعینات 4 سب انسپکٹرز کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) گوجرانولہ ڈویژن کے ڈائریکٹر محمد بن اشرف نے گجرات اور گوجرانولہ زونز میں لگائی گئی کھلی کچہریوں کے دوران ایف آئی اے کے 4 سب انسپکٹرز محمد ابرار،ارباب علی،محمد ارتضیٰ اور شاہ زیب کے خلاف سائلین کی جانب سے لگائے گئے کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کے الزامات کی روشنی میں مکمل تحقیقات کے بعد الزامات ثابت ہونے پر مذکورہ سب انسپکٹرز کو ملازمت سے برخاست کر دیا۔ڈائریکٹر نے کھلی کچہری میں لوگوں کے ساتھ بیرون ملک بیھجنے کا جھانسہ دے کر پسے لوٹنے والے ایک ایجنٹ کو بھی گرفتار کروا دیا جبکہ 17 لاکھ روپے کی ریکوری بھی کی ہے۔
گجرات و گوجرانولہ زون میں تعینات 4 سب انسپکٹرز کو ملازمت سے برخاست کر دیا گیا

