اسلام آباد (رپورٹ عاشر علی)
انمول عرف پنکی منشیات کیس،اس ہائی پروفائل کیس میں انتہائی اہم قانونی اور تفتیشی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں، جس کے تحت ملزمہ کے وکلاء نے کراچی کی عدالت میں باقاعدہ وکلاتنامہ جمع کروا دیا ہے جبکہ جیل حکام نے تصدیق کی ہے کہ ملزمہ انمول پنکی کی طبیعت اچانک شدید ناساز ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے وکلا نے انہیں ہسپتال منتقل کرنے یا جوڈیشل ریمانڈ پر رکھنے کی استدعا کی ہے۔ تفتیشی میدان میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے کراچی پولیس نے انمول پنکی کے خفیہ بینک اکانٹس اور مالی معاملات چلانے والے مرکزی اکانٹ ہینڈلر کو گرفتار کر لیا ہے، جس نے انکشاف کیا ہے کہ ملزمہ کا شناختی کارڈ بلاک ہونے کے باوجود دوسرے شہریوں کے ناموں پر کھلوائے گئے ‘بینامی’ اکانٹس کے ذریعے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز کی جا رہی تھیں۔ مزید برآں، یہ سنسنی خیز انکشاف بھی ہوا ہے کہ ملزمہ گرفتاری سے قبل پچھلے تین ماہ سے ایک بالکل نئے خطرناک کیمیکل نشے کا فارمولا تیار کر رہی تھی، جبکہ سوشل میڈیا پر اس کی ایک خفیہ الوداعی آڈیو ریکارڈنگ بھی لیک ہو چکی ہے جس میں وہ اپنے گاہکوں کو اپنی گرفتاری کی صورت میں متبادل نیٹ ورک چلانے والے مرد ساتھی سے رابطہ کرنے کی ہدایت کر رہی ہے۔ دوسری جانب، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور پولیس کی سابقہ غفلت کا سخت نوٹس لے لیا ہے، جس کے بعد پنجاب پولیس کے انویسٹی گیشن ونگ نے لاہور میں درج پرانے 14 مقدمات کی تفتیش کے لیے انمول پنکی کی تحویل پنجاب منتقل کرنے کی باقاعدہ قانونی درخواست سندھ حکومت کو بھیجنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔


