سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو): ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی زیر صدارت انسدادِ گداگری کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر بھر میں پیشہ ور گداگری کے خاتمے، بچوں کے تحفظ اور مؤثر قانونی کارروائیوں سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے کہا کہ پیشہ ور گداگری کے سدباب کیلئے تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطے سے مؤثر اقدامات یقینی بنائیں، جبکہ بچوں کو گداگری میں استعمال کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بھی اس ناسور کے خاتمے کیلئے انتظامیہ سے تعاون کرنا ہوگا تاکہ معاشرے کو اس سماجی برائی سے پاک کیا جا سکے۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نعیم بشیر، ڈی ایس پی مبشر صدیق، ڈپٹی ڈائریکٹر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو فیاض احمد بٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز سوشل ویلفیئر ابرار عبداللہ اور عدنان سرور راٹھور، ڈسٹرکٹ اٹارنی عابد مغل، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شیراز، نمائندہ نادرا، این جی اوز کے نمائندگان محمد اشفاق نذر، محمد وسیم عطاری سمیت مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی زیر صدارت انسدادِ گداگری کے حوالے سے اہم اجلاس

