شیخوپورہ (رپورٹ اسامہ طفیل) فیصل آباد روڈ چونگی کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ، باپ اور بیٹی جاں بحق فیصل آباد روڈ چونگی کے قریب تیز رفتار کار نے پیدل چلنے والے افراد کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں باپ موقع ہر اور بیٹی ہسپتال منتقل ہونے کے بعد جاں بحق ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور فوری کارروائی کرتے ہوئے شدید زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا، تاہم زخمی خاتون بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق جان بحق ہونے والے بزرگ کی شناخت خالد ولد شاہد عمر 56 سال جبکہ خاتون کی شناخت عروبی دختر خالد عمر 30 سال کے نام سے ہوئی ہے۔ریسکیو ٹیم نے دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں پولیس کے حوالے کردیں جبکہ پولیس واقعہ کی تحقیقات میں مصروف ہے۔
فیصل آباد روڈ چونگی کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ، باپ اور بیٹی جاں بحق

