سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ کی طرف سے قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے ضلع بھر میں پانچ سیل پوائنٹس مقرر کر دیئے گے ہیں۔
دفتر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تحصیل سیالکوٹ میں اکبر آباد چوک، گولو پھالا، وزیر آباد روڈ پر جبکہ تحصیل ڈسکہ میں شیرے دا کوٹ، جیسروالہ، تحصیل سمبڑیال سیالکوٹ وزیر آباد روڈ، ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے قریب یونیورسٹی روڈ کے بالمقابل جبکہ تحصیل پسرور میں جنرل بس اسٹینڈ کے قریب سیل پوائنٹ قائم کئے گے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ سیل پوائنٹس پر سکیورٹی، صفائی اور دیگر انتظامات یقینی بنائے جائیں تاکہ شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
