ملتان (رپورٹ ملک جابر عبّاس)
جلال پور پیر والا: Leopards Courier� کی مبینہ غفلت، شہری پریشان
جلال پور پیر والا میں شہریوں نے کورئیر سروس کے خلاف شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دفتر اکثر بند رہتا ہے جبکہ دکان کے باہر کمپنی کا واضح سائن بورڈ بھی موجود نہیں۔ شہریوں کے مطابق پارسل آنے کے باوجود صارفین کو فون کال یا اطلاع نہیں دی جاتی اور کئی پارسل بغیر اطلاع واپس بھیج دیے جاتے ہیں۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس رویے کی وجہ سے عوام کو مالی نقصان اور شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ کورئیر سروس اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں ادا کرے اور پارسل موصول ہونے پر فوری طور پر صارفین سے رابطہ یقینی بنایا جائے۔
شہریوں نے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے اور عوامی سہولت کے لیے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔

