( اصغر علی جعفری نمائندہ بے نقاب نیوز)خانیوال
خانیوال پسند کی شادی کی ہے رشتہ داروں کی جانب سے سنگین نتائج دھمکیاں تحفظ کی اپیل۔مسکان اوراس کے خاوند سمسون مسیح نے مبینہ طور پر الزام عائد کیا ہے کہ رشتہ داروں اور ان کے تعلقات والے ہمیں ہر وقت ہراساں کررہے ہیں،سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں،ائے روز مختلف ذرائع سے دھمکایا جارہا ہے،مسکان نے مبینہ طور پر کہا کہ میں نے اپنی پسند اور مرضی سے سمسون مسیح کے ساتھ کورٹ میرج کی مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا،جبکہ گھر سے بھی کچھ نہیں لیکر آئے ہیں،جوڑے نے اعلیٰ حکام سے تحفظ کی اپیل کی ہے۔

