لالیاں ریاض طلعت سے
لالیاںگدھا گاڑی کے ٹکرانے سے تربوز سے بھرا ہوا ٹرک الٹ گیا بچہ زخمی گدھا ہلاک
کانڈیوال روڈ چکمنر 54 کے قریب ٹریفک حادثہ ریسکیو ذرائع 1122کے مطابق ٹرک سے گدھا گاڑی ٹکرا گئی ۔گدھا گاڑی کے ٹکرانے سے تربوز سے بھرا ہوا ٹرک الٹ گیا اور سڑک پر تربوز بکھر گئے ۔حادثے میں گدھا گاڑی پر سوار بچہ زخمی ہو گیا اور گدھا موقع پر ہلاک ہوگیا بچے کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا
زخمی بچے کی شناخت عاقب اعجاز ولد محمد اعجاز کے نام سے ہوئی زخمی چکمنر 54کا رہائشی تھا

