سیالکوٹ( سلیم احمد اعوان شیخو ) ہیومن ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین شہزاد اکبر بٹ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کواب اس بات کا اندازہ ہوچکا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط اور ناقابل تسخیر ریاست بن چکا ہے۔یہ بات انھوں نے صحافیوں سے ایک غیر رسمی ملاقات کے دوران کہی۔شہزاد اکبر بٹ نے کہا ہے کہ اپریشن بنیان مرصوص کے نتیجہ میں بھارت کی عبرت ناک شکست نے دنیا کو ایک واضع پیغام دیا ہے کہ پاکستان پر اگر کو ئی ملک حملہ کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کا انجام اس سے بھی زیادہ بھیانک ہو گا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف جارحیت کرنے کی کوئی ملک حماقت کرنے کے متعلق سوچے بھی نہ افواج پاکستان نے جو بھارت کی جانب سے اپریشن سنڈور کے نام جنگ مسلط کی گئی اس اپریشن سنڈور کو تندور میں ڈال کر بھارت کا تکبر خاک میں ملادیا افواج پاکستان اور ریاست کیخلاف زہر اگلنے والے ملک میں موجود یہودی اور بھارتی ایجنٹوں وملک کے غداروں کی زبانیں خلق سے باہر کھینچ نکالنے کا حکومت مستقل بندوبست کرے۔
دشمنوں کو اندازہ ہوچکا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط اور ناقابل تسخیر ریاست بن چکا ہے:شہزاد اکبر بٹ

