نوابشاہ (رپورٹ: نفیس آرائیں)
گزشتہ ایک ہفتے سے نوابشاہ اور گردونواح میں گرمی کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا تھا، تاہم آج موسم نے اچانک کروٹ لے لی۔ شہر کی فضاؤں پر گھنے اور سیاہ بادل چھا گئے، جبکہ مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہوگیا، جو کسی بھی وقت موسلادھار بارش کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق نوابشاہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں تیز بارش کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں، جبکہ بادلوں کی آمد اور خوشگوار ہواؤں کے باعث شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔ متوقع بارش کے نتیجے میں گرمی کی شدت میں نمایاں کمی واقع ہو گئی اور موسم خوشگوار ہو گا۔

