لاہور(نعیم احمدسے)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پیسک ہائوس میں اہم اجلاس ایکسپورٹ پروسیسنگ زون سیالکوٹ کے امور ، سیالکوٹ میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام اور انڈسٹری کے مسائل پر بات چیت اجلاس میں ایکسپورٹ پروسیسنگ زون سیالکوٹ کی کالونائزیشن کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن مبین الہی ،ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے ڈاکٹر اسلم ڈار ،رانا اصغر اور ڈائریکٹر پیسک کی اجلاس میں شرکت صدر ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ سید احتشام مظہر اور ریجنل ڈائریکٹر پیسک وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے پنجاب میں صنعتکاری کا عمل تیز کرکے صنعتی انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے ،صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین گزشتہ اڑھائی سالوں میں پنجاب کے صنعتی مراکز میں بہت سے نئے کارخانے لگنے سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع ملے ہیں مقامی صنعتکار بھی اپنی انڈسٹری کو وسعت دے رہے ہیں سیالکوٹ میں انڈسٹریل اسٹیٹ 100فیصد کالونائز ہوچکی یہاں انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق نئی انڈسٹریل اسٹیٹ ناگزیر ہے سیالکوٹ میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کیلئے جلد بنجر اراضی کی نشاندھی کرلی جائے گی یہاں سرجیکل سٹی بھی بنایا جائے گا سٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی آباد کاری کا معاملہ بھی جلد حل کرلیا جائے گا قومی معیشت میں سیالکوٹ انڈسٹری کا ایم کردار ہے ،انڈسٹری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،چوہدری شافع حسین ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے صدر اور دیگر عہدیداران نے سیالکوٹ میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کی ضرورت اور اہمیت سے آگاہ کیا ۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پیسک ہائوس میں اہم اجلاس

