(سکھر /رپورٹ/ عبد الرحمان راجپوت )
سکھر کے علاقے بشیر آباد میں واپڈا کے عملے کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی بجلی کنکشنز کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق لائن مین مقصود نوناری کی زیر نگرانی غیر قانونی طور پر کنکشن فراہم کیے جا رہے ہیں، جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ واپڈا کے بعض کرپٹ اہلکاروں نے پرائیویٹ افراد ندیم سومرو کو ساتھ ملا کر ایک غیر قانونی نظام قائم کر رکھا ہے، جہاں من پسند افراد کو بھاری رقوم کے عوض بجلی کے کنکشن دیے جا رہے ہیں، جبکہ عام صارفین کو قانونی طریقہ کار کے باوجود مشکلات کا سامنا ہے۔علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے کر شفاف تحقیقات کرائی جائیں اور ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ اگر اس غیر قانونی عمل کو نہ روکا گیا تو بجلی کی چوری میں اضافہ اور نظام کی مزید تباہی کا خدشہ ہے۔
