سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ چپراڑ روڈ نزد جنگ موڑ کے قریب کار موٹر سائیکل ایک تیز رفتار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار محمد حسین اف نند پور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ کار ڈرائیور کار سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے کار ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

