سکھر (رپورٹ بیورو چیف محمد قاسم ملک)

سکھر ریلوے اسٹیشن پر یومِ معرکہ حق بنیان مرصوص کی شاندار تقریب، پاک فوج کو خراجِ تحسینوی او ،،سکھر ریلوے اسٹیشن پر یومِ معرکہ حق بنیان مرصوص کے سلسلے میں ایک پروقار اور حب الوطنی سے بھرپور تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریلوے افسران، ملازمین، خواتین اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے دوران پاکستان زندہ باد اور پاک فوج پائندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے اسٹیشن گونج اٹھا، تقریب میں ڈی ایس ریلوے سکھر فرمان غنی نے خصوصی شرکت کی، جبکہ ڈپٹی ڈی ایس سکھر معلم آفریدی، ابراہیم بلوچ، محمد انجم اور دیگر ریلوے افسران بھی موجود تھے۔ شرکا نے قومی جوش و جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاک فوج کی قربانیوں اور دفاعِ وطن میں اس کے کردار کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا،مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

