خانیوال(رپورٹ اصغرعلی جعفری)
معرکہ حق کی شاندار فتح کے جشن کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع کونسل خانیوال میں عظیم الشان سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے کی۔ تقریب میں ممبران پارلیمنٹ محمد خان ڈاہا، چوہدری افتخار نذیر، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد سلیم حنیف، بیرسٹر اصغر حیات ہراج ،مسلم لیگ ن کے ضلعی رہنما میاں اکرام اللہ کمبوہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عابد وڑائچ سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران و سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے قومی یکجہتی، استحکام اور ملک کی ترقی کے لیے اجتماعی کردار کی اہمیت پر زور دیا۔


