نئی دہلی: بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجہ سبرامانی کو اگلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے طور پر مقرر کیا ہے۔ وہ عسکری امور کے محکمے کے سیکرٹری کے طور پر بھی کام کریں گے۔ راجہ سبرامنی 30 مئی سال 2026 کو جنرل انل چوہان کی میعاد پوری ہونے کے بعد عہدہ سنبھالیں گے۔
اسی طرح وائس ایڈمرل کرشنا سوامی ناتھن ، کو بھارتی بحریہ کا اگلا سربراہ مقرر کیا ہے ان کا بھارتی بحریہ کےآپریشنل، اسٹریٹجک مینجمنٹ کے امور میں چار دہائیوں سے زائد کا تجربہ ہے اور اس وقت وہ فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف ویسٹرن نیول کمانڈ کے عہدے پر فرائض سرانجام دے ر ہے ہیں۔
Government appoints Vice Admiral Krishna Swaminathan, PVSM, AVSM, VSM as the next Chief of the Naval Staff. Currently serving as FOC-in-C, @IN_WNC, the Admiral brings nearly four decades of distinguished service, with extensive operational, strategic & personnel management… pic.twitter.com/5tFs4eR2xJ
— Ministry of Defence, Government of India (@SpokespersonMoD) May 9, 2026
چار دہائیوں سے زیادہ عرصے پر محیط خدمات کے ساتھ لیفٹیننٹ جنرل راجہ سبرامانی فی الوقت ستمبر سال 2025 سے قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹریٹ میں ملٹری ایڈوائزر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ وہ اس سے قبل آرمی چیف اور سینٹرل کمانڈ کے جی او سی ان سی (GOC-in-C) کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، اور انہوں نے شمال مغربی سرحدوں کے اہم آپریشنز کی کمانڈ بھی کی ہے۔
Government of India appoints Lt Gen NS Raja Subramani PVSM, AVSM, SM, VSM (Retd.) as the next Chief of Defence Staff, who will also serve as Secretary, Department of Military Affairs. He will assume office after Gen Anil Chauhan completes his tenure on 30 May 2026.
A highly… pic.twitter.com/wnbeitcpyX
— Ministry of Defence, Government of India (@SpokespersonMoD) May 9, 2026
لیفٹیننٹ جنرل این ایس راجہ سبرامانی اس وقت قومی سلامتی کونسل سیکرٹریٹ میں ملٹری ایڈوائزر ہیں۔ وہ اس عہدے پر یکم ستمبر سال 2025 سے فائز ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے یکم جولائی 2024 سے 31 جولائی 2025 تک آرمی کے نائب سربراہ اور جون 2020 سے 42 مارچ سال 2025 تک جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف کے طور پر کام کیا۔
وہ جنرل آفیسر نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور انڈین ملٹری اکیڈمی سے گریجویٹ ہیں۔ انہیں 14 دسمبر سال 1985 کو گڑھوال رائفلز کی 8ویں بٹالین میں کمیشن ملا۔ وہ جوائنٹ سروسز کمانڈ اسٹاف کالج، بریکنیل (یو کے) اور نیشنل ڈیفنس کالج، نئی دہلی کے سابق طالب علم ہیں۔ انہوں نے کنگز کالج لندن سے ماسٹر آف آرٹس اور مدراس یونیورسٹی سے دفاعی علوم میں ایم فل کی ڈگری حاصل کی۔
وہ جنرل آفیسر کے اسٹاف اور انسٹرکشنل اپوائنمنٹس میں نیشنل ڈیفنس اکیڈمی میں ڈویژنل آفیسر، ماؤنٹین بریگیڈ کے بریگیڈ میجر، قازقستان میں دفاعی اتاشی، ملٹری سیکرٹری کی برانچ میں اسسٹنٹ ملٹری سکریٹری، ہیڈ کوارٹر ایسٹرن کمانڈ میں کرنل جنرل اسٹاف (آپریشنز)، جموں کشمیر میں راشٹریہ رائفل سیکٹر کے ڈپٹی کمانڈر، وزارت دفاع (فوج) کے انٹیگریٹڈ ہیڈکوارٹر میں انٹیلی جنس کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، ایسٹرن کمانڈ میں بریگیڈیئر جنرل اسٹاف (آپریشنز)، ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج، ویلنگٹن میں چیف انسٹرکٹر (آرمی) اور ہیڈ کوارٹر ناردرن کمانڈ میں چیف آف اسٹاف جیسے اہم عہدوں پر فائز رہے۔ انہیں مغربی اور شمالی دونوں سرحدوں پر آپریشنل ڈائنامکس کی گہری جانکاری اور سمجھ ہے۔ ان کی نمایاں خدمات کے لیے انہیں پرم وششٹ سیوا میڈل، اتی وششٹ سیوا میڈل، سینا میڈل اور وششٹ سیوا میڈل سے نوازا جا چکا ہے۔

