خانیوال(ملک عطا الرحمن سے)
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عبد الکریم کے ویژن کے مطابق پنجاب پولیس میں ترقیوں کا سلسلہ جاری ۔ڈی پی او خانیوال محمد عابد نے ایس پی انویسٹیگیشن شاہد رشید اور ترقی پانے والے افسران کے اہل خانہ کے ہمراہ پرموشن بیج لگائے ۔نئے ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں میں ڈی پی او آفس خانیوال میں رینک لگانے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں اسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر کے رینک پر ترقی پانے والے افسران کو ڈی پی او خانیوال نے ایس پی انویسٹیگیشن اور افسران کے اہل خانہ کے ہمراہ رینک لگائے ۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر کے رینک پر ترقی پانے والوں میں محمد ارشد ،اظہر حسین اور محمد ضمیر شامل ہیں ۔ڈی پی او خانیوال محمد عابد نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی،اور محنت اور لگن کے ساتھ فرض نبھانے کی ہدایات دیں۔


