شیخوپورہ(رپورٹ اسامہ طفیل)
سینئر صحافی اور پی ٹی آئی کے رہنما کاشف اسرار چند روز علیل رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔ ان کی وفات کی خبر سنتے ہی صحافتی، سیاسی اور سماجی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔مرحوم کی نماز جنازہ خالد روڈ گول مسجد سے متصل جنازہ گاہ میں بعد از نماز عصر ادا کی گئی، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، اراکین صوبائی اسمبلی، ممبران پریس کلب، صحافی برادری اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعدازاں انہیں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔کاشف اسرار مرحوم ایک نڈر، بااصول اور متحرک صحافی کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔


