گجرات( کلیم عارف قادری کی رپورٹ)
پنجاب پولیس کا ایک اور جوان فرض کی راہ میں شہید،سی سی ڈی گجرات میں تعینات کانسٹیبل سیدفیاض حسین شاہ خطرناک ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہو گئے، ملزمان کی جانب سے ریکی کے دوران کانسٹیبل فیاض حسین شاہ پر فائرنگ کی گئی، سی سی ڈی گجرات فائرنگ میں ملوث ملزمان کا تعاقب کر رہی ہے۔۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم صاحب کا شہید کانسٹیبل فیاض حسین شاہ کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت۔ گجرات ۔ سی سی ڈی کے جوان فیاض علی شہید کی نماز جنازہ پولیس لائنز گجرات میں ادا کر دی گئی۔نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ، آر پی او خرم شہزاد حیدر،ایس پی انویسٹیگیشن مہر محمد ریاض، ڈی ایس پی صاحبان، ایس ایچ اوز اور دیگر سینئر پولیس افسران جوانوں نے شرکت کی۔اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی جبکہ افسران اور جوانوں نے شہید کانسٹیبل فیاض علی کی بہادری، فرض شناسی اور عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔نماز جنازہ میں سول سوسائٹی، معززین علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔


