خان پور(راناغفارسے)
معرکہ حق کی فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر عظیم الشان ریلی، وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پرسیکرٹری مارکیٹ کمیٹی میاں مظہر رشید کی قیادت میں شاندار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔جس میں تمام آڑھتی صاحبان پھڑی حضرات اور مارکیٹ کمیٹی کے تمام عملہ نے بھرپور شرکت کی۔ریلی کے شرکا نے "پاک فوج زندہ باد” کے فلک شگاف نعرے لگائے اور ملک و قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والی بہادر افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔پاک فوج ہماری سرحدوں کی محافظ ہے۔ معرکہ حق میں افواج پاکستان کی قربانیاں اور شجاعت رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔


