پسرور محمد اشفاق
توجہ درکار ایم این اے علی زاہد حامد خان ص احب اور ہمارے قابل احترام ایم پی اے خرم خان
یہ روڈ جو اپ کو پکچر میں نظرا رہا ہے یہ تحصیل پسرور کے مشہور و معروف کئی دیہات بوڑیکے نول کلے والی وہارکے مردان احمد پور گودھا ٹاویاں والااور دیگر دیہات
کو اپس میں ملاتا ہے اس روڈ کو درجنوں دیہات کے لوگ ہزاروں کی تعداد میں روزانہ امدروفت کے لیے استعمال کرتے ہیں یہ روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے متعدد بار یہ سیلاب کی نظر بھی ہو چکا ہے لوگ اعلی قیادت انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں اس روڈ کو جلد از جلد تعمیر نو کیا جائے تاکہ لوگوں کے مسائل میں کمی ا سکے اس روڈ کی خصوصی توجہ یہ بھی ہے کہ یہ ایک طرف مین روڈ سیالکوٹ پسرور روڈ سے ملتا ہے جبکہ دوسری طرف تحصیل ڈسکہ پسرور روڈ سے ملتا ہے🇵🇰
اس روڈ پر جتنے بھی دیہات اتے ہیں یہ سب کے سب ہمارے قابل احترام معزز علی زاہد حمد خان کے حلقہ میں اتے ہیں ہم اپنے قابل احترام ایم این اے علی زاہد ایم پی اے خرم خان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی خصوصی توجہ اس روڈ کو دیں تاکہ اس روڈ کی تعمیر نو کا کام شروع ہو سکے


