غیر نمونہ نمبر پلیٹس، فلش لائٹس، کالے شیشے، نازیبا اسٹیکرز اور موٹر سائیکلوں سے غیر معیاری و تیز سائلنسر ہٹا دیے گئے
دیر بالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز () کی خصوصی ہدایات پر انچارج ٹریفک بلال عنایت کی نگرانی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔
کارروائیوں کے دوران غیر نمونہ نمبر پلیٹس، فلش لائٹس، کالے شیشے، نازیبا اسٹیکرز اور موٹر سائیکلوں سے غیر معیاری و تیز سائلنسر ہٹا دیے گئے، جبکہ کمسن ڈرائیوران، بغیر ہیلمٹ سواروں اور مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ڈی پی او دیر بالا نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ شہری قانون کی پاسداری کرتے ہوئے ٹریفک پولیس سے تعاون کریں۔




