دیر بالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز ( ) کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او سرکل کوہستان نجاد خان نے چوکی شاٹ کس کا دورہ کرتے ہوئے سیکیورٹی صورتحال اور چوکی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوں نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو ہر وقت الرٹ رہنے، بلٹ پروف جیکٹس، ہیلمٹس اور نائٹ ویژن آلات کے لازمی استعمال، اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے مکمل تیاری برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ ایس ڈی پی او نے عوام دوست پولیسنگ پر زور دیتے ہوئے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی، بروقت داد رسی اور میرٹ پر مسائل کے حل کو یقینی بنانے کی بھی تاکید کی۔




